HOW TO SHOP

1 Login or create new account.
2 Review your order.
3 Payment & FREE shipment

If you still have problems, please let us know, by sending an email to support@website.com . Thank you!

SHOWROOM HOURS

Mon-Fri 9:00AM - 6:00AM
Sat - 9:00AM-5:00PM
Sundays by appointment only!

امام اہلسنت رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی خاص نصیحت

بدنگاہی ہمیشہ حرام ہے نہ کہ اِحرام میں، نہ کہ مَوقِف یا مسجدُ الحرام میں ،نہ کہ کعبے کے سامنے، نہ کہ طَوافِ بیتُ اللّٰہ میں۔ یہ تمہارے اِمتِحان کا موقع ہے، عورَتوں کو حُکم دیا گیا ہے کہ یہاں مُنہ نہ چھپاؤ اور تمہیں حُکم دیا گیا ہے کہ اُن کی طرف نگاہ نہ کرو، یقین جانو کہ یہ بڑے عزّت والے بادشاہ کی باندیاں ہیں اور اِس وَقت تم اوروہ سب خاص دربار میں حاضِر ہو، بِلا تَشبِیہ شیر کا بچّہ اُس کی بغل میں ہو اُس وَقت کون اُس کی طرف نگاہ اُٹھا سکتاہے تواللہ عزوجل واحدِ قہّار کی کنیزیں کہ اُس کے دربارِ خاص میں حاضِر ہیں، اُن پر بدنگاہی کس قَدَر سخت ہوگی۔

umrah

(ترجَمۂ کنزالایمان:اور اللہ کی شان سب سے بلند ۔ (پ ۱۴ ، النحل : ۶۰))ہاں ہاں!ہوشیار!اِیمان بچائے ہوئے، قلب ونگاہ سنبھالے ہوئے، حَرَم(یاد رہے! عرفات حدودِ حرم سے باہَرہے) وہ جگہ ہے جہاں گناہ کے اِرادے سے بھی پکڑا جاتاہے اورایک گناہ لاکھ کے برابر ٹھہرتا ہے۔ اللہ عزوجل خیر کی توفیق دے ۔ (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۱۰ ص۷۵۰) اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی
بُری عادتیں بھی چُھڑا یاالٰہی

(وسائلِ بخشش ص ۷۹)


This is just a simple notice. Everything is in order and this is a simple link.

SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

CREATE ACCOUNT

FORGOT YOUR DETAILS?

TOP