HOW TO SHOP

1 Login or create new account.
2 Review your order.
3 Payment & FREE shipment

If you still have problems, please let us know, by sending an email to support@website.com . Thank you!

SHOWROOM HOURS

Mon-Fri 9:00AM - 6:00AM
Sat - 9:00AM-5:00PM
Sundays by appointment only!

یااللہ کے چھ حروف کی نسبت سے

سفر میں نماز کے چھ مدنی پھول

  1. شَرْعاً مسافِروہ شخص ہے جو تین دن کے فاصِلے تک جانے کے اِرادے سے اپنے مقامِ اِقامت مَثَلاً شہریاگائوں سے باہَرہوگیا۔ خشکی میں سفر پر تین دن کی مَسافت سے مُراد ساڑھے ستاون میل (تقریباً 92 کِلو میٹر ) کا فاصِلہ ہے۔ (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۸ص۲۴۳،۲۷۰ر ،بہارِ شریعت ج ۱ ص۷۴۰،۷۴۱)
  2. جہاں سفر کر کے پہنچیں اور پندَرَہ یا زیادہ دِن قِیام کی نیّت ہے تو اب مسافِر نہ رہے بلکہ مُقِیم ہوگئے، ایسی صُورَت میں نَماز میں قَصر نہیں کریں گے۔ جب پندَرَہ دِن سے کم رہنے کی نیّت ہو تو اب نَمازوں میں قَصر کریں گے یعنی ظہر،عَصْراورعشاء کی فَرْض رَکْعَتَوں میں چار چار فَرْضوں کی جگہ دو دو رَکْعَت فَرْض ادا کریں گے۔ فَجراور مغرِب میں قَصْر نہیں، باقی تمام سُنَّتیں، وِتْر وغیرہ سب پوری ادا کریں
  3. بے شمار حُجّاجِ کرام شوّالُ المکرم یا ذِیقعدۃُ الحرام میں مکۂ مکرَّمہ زادھا اللہ شرفا و تعظیما پہنچ جاتے ہیں۔ چونکہ ایّامِ حج آنے میں کافی وَقت باقی ہوتا ہے لہٰذا چندہی دنوں کے بعد اُنہیں تقریباً 9دن کیلئے مدینۂ منوَّرہ زادھا اللہ شرفا وتعظیما بھیج دیا جاتا ہے ،اِس صورت میں وہ مدینہ شریف میں مسافِرہی رہتے ہیں بلکہ اِس سے قَبل مکّے شریف میں 15دن سے کم وقفہ ملنے کی صورت میں وہاں بھی مسافِر ہی ہوتے ہیں ۔ ہاں مکّے یا مدینے میں یعنی ایک ہی شہر کے اندر 15یا زیادہ دن رہنے کا یقینی موقع مِلنے کی صورت میں اِقامت کی نیّت دُرُست ہو گی
  4. جس نے اِقامت کی نیّت کی مگر اُس کی حالت بتاتی ہے کہ پندرہ دن نہ ٹھہریگا تو نیَّت صحیح نہیں مَثَلاً حج کرنے گیا اور ذُو الحِجَّۃِ الحرام کا مہینہ شُروع ہوجانے کے باوُجُود پندرہ دن مکّۂ معظّمہ زادھا اللہ شرفا وتعظیما میں ٹھہرنے کی نیَّت کی تو یہ نیّت بیکار ہے کہ جب حج کا ارادہ کیا ہے تو (15 دن اس کو ملیں گے ہی نہیںکہ8 ذُ و الحِجَّۃِ الحرام ) مِنٰی شریف( اور 9 کو)عَرَفات شریف کو ضَرور جائیگا پھراِتنے دنوںتک ( یعنی 15 دن مسلسل) مکّۂ معظّمہ زادھا اللہ شرفا وتعظیما میں کیونکر ٹھہر سکتا ہے؟مِنٰی شریف سے واپَس ہوکر نیَّت کرے تو صحیح ہے۔ جبکہ واقعی 15 یا زِیادہ دن مکّۂ معظّمہ زادھا اللہ شرفا وتعظیما میں ٹھہرسکتا ہو،اگرظنِّ غالِب ہو کہ 15دن کے اندر اندر مدینۂ منوَّرہ زادھا اللہ شرفا وتعظیما یا وطن کیلئے روانہ ہوجائے گا تو اب بھی مسافِر ہے
  5. تادمِ تحریرجدّہ شریف آبادی کے خاتِمے سے مکۂ مکرَّمہ زادھا اللہ شرفا وتعظیما کی آبادی کے آغازتک کا فاصِلہ بذریعہ سڑک 53 کلومیٹر اور بذریعہ ہوائی جہاز47کلومیٹر ہے۔اور جدّہ شریف کی آبادی کے خاتمے سے لے کر عرفات شریف تک ایک سڑک سے سفر 78کلومیٹر اور دیگر دو سڑکوں سے 80کلومیٹر کا سفر ہے ۔جبکہ مَطار (AIRPORT) سے ہوائی فاصِلہ 67کلومیٹر ہے۔ لہٰذا جدّہ شریف سےمکۂ مکرَّمہ زادھا اللہ شرفا وتعظیما جائیں تب بھی اور براہ راست عرفات شریف پہنچیں تب بھی وہ پوری نمازیں پڑھیں گے
  6. ہوائی جہاز میں فَرْض، وِتر، سُنَّتیں اور نَوافِل وغیرہ تمام نَمازیں دَورانِ پرواز پڑھ سکتے ہیں، اِعادہ(یعنی دوبارہ پڑھنے) کی حاجت نہیں ۔فَرْض ، وِتْر اورسنَّتِ فجر قِبلہ رُو کھڑے ہو کر قاعِدے کے مطابِق ادا کیجئے۔ طیّارے کی دُم ، حمّام و کچن وغیرہ کے پاس کھڑے کھڑے نَماز پڑھنا ممکن ہو تا ہے۔ باقی سنَّتیں اور نوافِل دورانِ پرواز اپنی نِشَست پر بیٹھے بیٹھے بھی پڑھ سکتے ہیں۔اس حالت میں قبلہ رُو ہونا شَرط نہیں۔
(مزید معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’ نماز کے اَحکام‘‘ میں شامل رسالہ ’’ مسافر کی نماز کا مُطالعہ کیجئے)


رُکے ہیبت سے جب مجرم تو رحمت نے کہا بڑھ کر

چلے آؤچلے آؤ یہ گھر رحمن کا گھر ہے (ذوقِ نعت)


This is just a simple notice. Everything is in order and this is a simple link.

SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

CREATE ACCOUNT

FORGOT YOUR DETAILS?

TOP