single-post

مَد َنی ا نعامات

دعوت اسلامی کے بانی میرے شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ نے آسانی سے نیکیاں کمانے اور نیک بننے کے لئے اُمت مسلمہ کو مدنی انعام کا تحفہ عطا فرمایا ہےکہ یہ نیک بننے کا آسان ترین نسخہ ہے مدنی انعامات پر عمل کرنے کے بےشمار فوائد و برکات ہیں۔
امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ خود ارشاد فرماتے ہیں مدنی کام ترقی کرے، اخلاقی تربیت ہو اور تقوی و پرہیزگاری ملےاس غرض سے میں نے مدنی انعامات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ کے عطاکردہ مدنی انعامات نیک بننے کا بہترین نسخہ ہیں لہٰذا وقت مقرر کر کے روزانہ فکر، مدینہ( یعنی مدنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) کے ذریعے رسالے میں دیے گئے خانے پُر فرما کر مدنی ماہ کے ابتدائی ایّام کے اندر اندر اپنی ذ مہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے۔
مدنی انعامات کی مزید معلومات کے لئے مکتبۃالمدینہ کا مطبوعی مواد مثلاً کتاب فکرِمدینہ، جنت کی تیاری(رسالہ) ، نیک بننے کا نُسخہ(رسالہ) اور آڈیو بیان فیضان مدنی انعامات سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔