single-post

ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع



8 مدنی کاموں میں ایک اہم ترین کام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے اوائل میں صرف یہی مدنی کام ہوتا تھا بقیہ مدنی کام سب بعد میں شروع ہوئے ۔

الحمدللہ عزوجل دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات عینِ شریعت مطہرہ کا عکس ہیں۔ شیخِ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں اسلامی بہنوں کو قرآن و سنت کی باتیں بتانا ضروری ہے تاکہ انہیں اسلامی زندگی کا ڈھنگ آجائے اس کی مختلف صورتیں ہیں مثلاً انہیں سنتوں بھرے بیانات کی کیسیٹیں سننیں اور مستند علمائے اہلسنت کی کتابیں پڑھنے کو دی جائے۔ نیز پردے کی رعایت کے ساتھ کسی جگہ جمع ہوکر فرائض و سنتیں سیکھیں۔اسلامی بہنوں کو علمِ دین سکھانے کے مقدس جذبے کے تحت الحمدللہ عزوجل ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی ترکیب ہے جس میں شریک ہوکر اسلامی بہنیں نہ صرف علمِ دین سیکھتیں بلکہ اپنی دنیا وآخرت کی بہتری کے لئے کوشش کرتی ہیں اور یوں علمِ دین کے ساتھ ساتھ عملِ خیر کی برکتیں پاتی ہیں۔ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی ترکیب یوں ہو ہفتے کا کوئی ایک دن مقرر کرکے ذیلی حلقہ،حلقہ،علاقہ یا شہر سطح پر باپردہ جگہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کیجئے(دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے)دن اور وقت مخصوص رکھئیے ۔ شرکت کرنے والیوں کا ہدف کم از کم 12 اسلامی بہنیں فی ذیلی حلقہ۔ “ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع مدنی پھولوں کے مطابق کیجئے۔”