single-post

مدرسۃ المدینہ بالغات



’’ مدرسۃ المدینہ بالغات ‘‘ اِسلامی بہنوں کے لئےذیلی حلقے کے 8مدنی کاموں میں سے ایک ہے ۔ جس میں بڑی عمرکی اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ درست قرآن مجید ،سنتیں ،آداب اور دیگر شرعی احکام سکھائے جاتے ہیں ۔ اسلامی بہنوں کو اس مدنی کام کے بارے میں یہ عرض کی گئی ہے کہ فی ذَیلی حلقہ کم از کم ایک مدرسۃ المدینہ بالِغات کا اہتمام کیجئے۔مدرسۃُ المد ینہ میں پڑھنے والیوں کا ہَدَف : کم از کم 12اسلامی بہنیں،(دورانیہ زیادہ سے زیادہ1گھنٹہ 12 مِنَٹ) صبح 8:00 تااذانِ عصر کسی بھی وقت(با پردہ جگہ میں ) ترکیب کی جا سکتی ہے۔ دُرُست قرآنِ پاک سکھانے کے ساتھ ساتھ غُسل، وُضُو،نماز، سُنّتیں، دُعائیں نیز عورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ زبانی نہیں بلکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتاب”اسلامی بہنوں کی نماز“ سے د یکھ دیکھ کر سکھایئے۔مدرسۃ المدینہ بالغات ـ”مدنی پھولوں“کے مطابق لگایئے ۔اس کام کو جو مجلس منظم کرتی ہے اسے مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کہتے ہیں۔