single-post

مجلس مدرسہ المدینہ آن لائن للبنات



اس صدی کے آغاز ہی سے انٹرنیٹ کی حیرت انگیز ترقی سے زندگی میں کئی سہولیات فراہم کی ہیں ،دعوت اسلامی نے بھی اس سہولت کو نیکی کی دعوت کے بہت سارے کاموں میں استعمال کرکے الیکٹرانک مبلغ بنادیا ہے ۔ شَوَّالُ الْمُکَرَّم ۱۴۳۲؁ھ مطابق ستمبر 2011؁ء میں مجلس مدْرسۃُ المدینہ آن لائن کا قیام عمل میں لایا گیا۔جواسلامی بہنیں کہیں جاکر قرآن پڑھنے کے لیے وقت نہیں نکال سکتیں ان کے لیے دعوت اسلامی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن کی زبردست سہولت فراہم کی اور اسلامی بہنوں کو گھر بیٹھے درست قرآن پاک پڑھنے کا مو قع فراہم کیا ۔اِس شعبے کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے کئی ممالک کی اسلامی بہنوں کو نہ صرف دُرُست مَخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی مُفت تعلیم دی جاتی ہے بلکہ بُنیادی اسلامی تعلیمات مثلاً وُضو، غُسْل، تَیَمُّم، اَذان، نماز، زکوٰۃ، روزہ اور حج وغیرہ کے مسائل بھی سکھائے جاتے ہیں۔مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنات سے استفادہ کرنے والی اسلامی بہنوں کا تعلق دنیا کے کئی ممالک سے ہے اور (تادم تحریر) ان کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔