single-post

مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ(اسلامی بہنیں)



اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ (اسلامی بہنیں) کے تحت دکھیاری اسلامی بہنوں کا امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطّاؔر قادی رضوی مدظلہ العالی کے اجازت دئیے گئے تعویذات کے ذَرِیعے فی سبیل اللہ عِلاج کیا جاتا ہے نیز استخارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہے۔ ہزاروں اسلامی بہنیں اس سے مستفیض ہوتی ہیں۔تعویذات کی طلب گار اسلامی بہنوں کو چاہئے کہ وہ اپنےعلاقے میں تعویذاتِ عطاریہ کے بستے(اسٹال) سے تعویذحاصل کریں ۔ یہاں اجازت یافتہ اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کو تعویذات دیتی اورروحانی علاج کرتی ہیں ۔