HOW TO SHOP

1 Login or create new account.
2 Review your order.
3 Payment & FREE shipment

If you still have problems, please let us know, by sending an email to support@website.com . Thank you!

SHOWROOM HOURS

Mon-Fri 9:00AM - 6:00AM
Sat - 9:00AM-5:00PM
Sundays by appointment only!

FAQ IN URDU

عرض بلد (Latitude) کسے کہتے ہیں؟
خط اِستواء سے دنیا کے کسی مقام کی قریب ترین دوری عرض بلد کہلاتی ہے ۔اگر وہ مقام خط اِستواء سے جا نب شمال ہو تو عرض بلد شمالی اور جانب جنوب ہوتو عرض ِبلد جنوبی کہلاتا ہے

طول بلد (Longitude) کسے کہتے ہیں؟
طول گرینج (Green wich،لنڈن)سے دنیا کے کسی مقام کی دوری طول بلد کہلاتی ہے ۔اگر وہ مقام طول گرینج سے جانب مشرق ہو تو طول بلد شرقی(E)اورجانب مغرب ہوتو طول بلد غربی(W)کہلاتا ہے۔

Time Zone : کسے کہتے ہیں؟
گرین وچ سے کسی ملک / ریاست کے گھڑیوں کا فرق ٹائم زون کہلاتا ہے ۔

D.S.T : کسے کہتے ہیں؟
D.S.T دراصل Day Light Saving Time (دن کی روشنی سے بچت )کا مخفف ہے ۔ بعض ممالک موسم گرما کی مخصوص تواریخ میں ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیتے ہیں۔۔

بلندی Heightسے کیا مراد ہے؟
بلندی سے مراد کسی مقام کی سطح سمندر Sea-Level سے اونچائی ہے۔بلندی معلوم کرنے والے آلے یا Earth google کی مدد سے آپ دنیا کے چپے چپے کی بلندی معلوم کر سکتے ہیں۔

کیا ہر قسم کی بلندی پر اوقات نماز میں فرق آتا ہے؟
جی نہیں ! صرف ایسے بلند مقامات کیلئے اوقات طلوع و غروب میں فرق آتا ہے جو پہاڑوں کی چوٹیوں یا ڈھلانوں پر واقع ہوں۔ اور ان کی حد نگاہ تک زمین ہموار نہ ہو۔ جبکہ ایسے بلند مقامات جو حد نگاہ تک تقریبََا ہموار ہو اگرچہ ہزاروں فٹ بلند ہوں، ان کیلئے فرق نہیں آتا اور نہ ہی انہیں پروگرام میں بلندی Height ڈالنے کی حاجت ہے۔

درجہ حرارت Tempreture اور ہوا کا دباؤ Air pressure سے بھی اوقات میں کوئی فرق آتا ہے؟
جی ہاں ! معمولی فرق آتا ہے ۔ کیونکہ مذکورہ بالا اوقات معیاری درجہ حرارت اور ہوا کے دباؤ پر نکالے گئے ہیں۔ اگر کوئی اوقات طلوع و غروب میں انتہائی درستگی چاہے تو کسی بھی موسم (Weather) کا حال بتانے والی Websiteسے طلوع یا غروب کے قریبی وقت پر درجہ حرارت و ہواکا دباؤ لیکر پروگرام میں داخل ( Enter) کر کے انتہائی درست وقت طلوع یا غروب حاصل کرسکتےہیں ۔

کیا اوقات نماز میں ہرسال فرق آجاتا ہے؟
جی ہاں ! معمولی فرق آتا ہے ۔ کیونکہ مذکورہ بالا اوقات معیاری درجہ حرارت اور ہوا کے دباؤ پر نکالے گئے ہیں۔ اگر کوئی اوقات طلوع و غروب میں انتہائی درستگی چاہے تو کسی بھی موسم (Weather) کا حال بتانے والی Websiteسے طلوع یا غروب کے قریبی وقت پر درجہ حرارت و ہواکا دباؤ لیکر پروگرام میں داخل ( Enter) کر کے انتہائی درست وقت طلوع یا غروب حاصل کرسکتےہیں ۔

B.Night : سے کیا مراد ہے؟
Bright Night :یعنی روشن رات ۔اگر حنفی طریقہ سلیکٹ ہے تووہاںان راتوں میں اس سے مراد شفق ابیض غروب نہیں ہوتی۔ یعنی وقت عشاء حنفی نہیں آتا۔چونکہ آئمہ ثلاثہ و صاحبین کے نزدیک ابتداء عشاء غروبِ شفق احمر پر ہوتی ہے اور امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے بھی یہی ایک روایت ہے ۔لہٰذا جب عشاء حنفی نہ آئے تو شافعی طریقہ سلیکٹ کر کے شافعی عشاء پر عمل کریں ۔۔

C.Day : اور C.Night سے کیا مراد ہے؟
Contineous Day یعنی مسلسل دن اور Contineous Night یعنی مسلسل رات ۔کیونکہ وہاں ان دنوں سورج مسلسل طلوع رہتا ہے یا مسلسل غروب رہتا ہے۔ وہاں کے رہنے والے ان ایام میں اندازے سے پانچوں نمازیں ادافرمائیں۔۔

SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

CREATE ACCOUNT

FORGOT YOUR DETAILS?

TOP