HOW TO SHOP

1 Login or create new account.
2 Review your order.
3 Payment & FREE shipment

If you still have problems, please let us know, by sending an email to support@website.com . Thank you!

SHOWROOM HOURS

Mon-Fri 9:00AM - 6:00AM
Sat - 9:00AM-5:00PM
Sundays by appointment only!

تعارف مجلسِ توقیت دعوت اسلامی


الحمد للّٰہ عزوجل تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی اپنے 92 سے زائد شعبہ جات کے تحت دنیا بھر میں دین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ان میں ایک شعبہ ‘‘مجلس توقیت’’بھی ہے جو1431 ھجری \ 2010 عیسوی سےامام اہلسنت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی بے مثال تحقیق کے مطابق اوقات نمازو روزہ و سمت قبلہ سے متعلق دنیا بھر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی خدمات انجام دے رہی ہے۔

علم توقیت (Time Keeping):

اس سے مراد وہ علم ہے جس کی مدد سے دنیا کے کسی بھی مقام کے لیے نمازِ پنجگانہ, طلوع وغروب, نصف النہار اور مثلِ اوّل وثانی وغیرہ کے اوقات اور درست سمت قبلہ(Direction of Qibla) کا تعین بذریعہ کلیہ جات (Formulas)معلوم کیے جاسکتے ہیں۔

اس علم کے سیکھنے کا شرعی حکم

اعلیٰ حضرت, امام اہلسنت, مجدد دین و ملت, پروانۂ شمع رسالت, مولانا شاہ احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن نے اپنے ایک مکتوب میں اس علم کی اہمیت کے متعلق فرمایا: علامہ ابنِ حجر مکی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے ‘‘زواجر’’ میں اس کو فرض کفایہ لکھا ہے۔ مکاتیب ملک العلماءقلمی, حیات ملک العلماء ص 8, مطبو عہ ادارہ معارف نعمانیہ مرکز الاولیاء لاہورعلم ہیئت(Astronomy) وتوقیت (Time Keeping)انتہائی کارآمد اور مسلمانوں بالخصوص علما کے لیے نہایت ضروری ہیں مگر افسوس کہ ان علوم سے بہت زیادہ استغنا (بے پروائی) سے کام لیا گیا۔ انہی علوم کے جاننے والوں کو اللہ عزَّوجلَّ نے اُولُوا الْا لْبَاب (عقلمند) فرمایا:

ayat
ترجمۂ کنز الایمان: بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کی باہم بدلیوں میں نشانیاں ہیں عقلمندوں کے لیے, جو اللہ کی یاد کرتے ہیں کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے ہیں اے ربّ ہمارے! تو نے یہ بیکار نہ بنایا۔

(پ, 4 آلِ عمران : ,190 191)


نَماز کی صحت کا مسئلہ ہو یا روزہ کی درستی کا, ان کے احکام علم توقیت کے مرہون ہیں۔ اوقاتِ صوم وصلوٰۃ کی معرفت درکار ہو یا صحیح سَمت ِ قبلہ کا تعین, اس علم کے بغیر ممکن نہیں, اگرچہ مسجد کی عمارت سے سمت قبلہ معلوم تو ہو سکتی ہیں مگر قبلہ رُو مسجد تعمیر کرنے کے لیے بھی تو اس فن کا جاننا ضروری ہے۔
سات افراد اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کے پا س یہ علم سیکھنے آئے تین سیکھنے سے پہلے ہی انتقال کر گئے, باقی تین نے صرف بقدرِ ضرورت سیکھنے پر اکتفا کیا اور ایک یعنی ملک العلماءحضرت مفتی ظفر الدین بہاری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی نے یہ علم کامل طور پر سیکھا۔ (انوارِ رضا ص 709) چنانچہ, اس علم کی اہمیت و افادیت کے پیشِ نظر تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت باقاعدہ ایک مجلس قائم ہے جس کا کام اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کے عظیم جذبے کے تحت اس علم کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات کے اوقاتِ صوم و صلوٰۃ کے درست نقشہ جات تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اس علم کو عام کرنا بھی ہے۔ چنانچہ ۱۴۲۷ ھ بمطابق 2006 ء سے تخصُّص فی الفقہ کے درجات میں باقاعدہ تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عزَّوجلَّ مجلسِ توقیت نے اب تک نہ صرف علم توقیت کے اصول و قوانین کے مطابق بے شمار شہروں کے اَوقاتُ الصَّلٰوۃ کے نقشہ جات تیار کئے ہیں بلکہ اس سلسلے میں مزید ایک قدم بڑھاتے ہوئے تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مایہ ناز مجلس آئی ٹی کے تعاون سے ایک ایسا سافٹ وئیر بنام‘‘اَوقاتُ الصَّلٰوۃ ’’ بھی متعارف کروایا ہے جو کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر درست نمازوں کے وقت کی نشاندہی میں حد درجہ مفید ہے۔ چنانچہ کمپیوٹر (Desktop Application) کے ذریعے دنیا بھر کے تقریباً 27لاکھ مقامات جبکہ موبائل Applications کے ذریعے تقریباً 10ہزار مقامات کے لئے درست اوقاتِ نماز و سمت قبلہ بآسانی معلوم کر سکتے ہیں۔
نظامُ الاوقات (Prayer(Salaah)Time Table)سے متعلق کسی بھی قسم کا مسئلہ یا تجویز ہو تو مجلس کے اراکین و ذمہ داران سے عالمی مدنی مرکز میں بذریعہ فون یا انٹر نیٹ کے ذریعے (prayer@dawateislami.net)یا اسکائیپ کے ذریعے (majlis.toqeet) پر رابطہ فرما سکتے ہیں۔ مکتب کے مخصوص اوقات میں توقیت مکتب میں بالمشافہ رہنمائی بھی لی جا سکتی ہے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو

SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

CREATE ACCOUNT

FORGOT YOUR DETAILS?

TOP