HOW TO SHOP

1 Login or create new account.
2 Review your order.
3 Payment & FREE shipment

If you still have problems, please let us know, by sending an email to support@website.com . Thank you!

SHOWROOM HOURS

Mon-Fri 9:00AM - 6:00AM
Sat - 9:00AM-5:00PM
Sundays by appointment only!


Entering Makkah


حَرَم جب قریب آئے تو سر جُھکائے، آنکھیں شرمِ گناہ سے نیچی کئے خُشُوع وخُضُوع کے ساتھ اِس کی حد میں داخِل ہوں، ذِکْر و دُرُود اورلَبَّیْک کی خُوب کثرت کیجئے اور جُوں ہی ربُّ الْعٰلَمِین جَلَّ جَلَالُہٗکے مقدَّس شہر مَکَّۂ مکرَّمہ پر نظر پڑے تو یہ دُعا پڑھئے:


ayat

پہنچ کر ضَرورتاً مکان اور حِفاظتِ سامان وغیرہ کا انتظام کرکے‘‘لَبَّیْک’’ کہتے ہوئے ‘‘بابُ السَّلام’’پر حاضِر ہوں اور اُس دروازۂ پاک کو چُوم کر پہلے سیدھا پاؤں مسجدُ الحرام میں رکھ کرہمیشہ کی طرح مسجِد میں داخلے کی دعا پڑھئے:


ayat

اعتکاف کی نیت کر لیجئے


جب بھی کسی مسجِد میں داخِل ہوں اور اعتِکاف کی نیّت کریں تو ثواب ملتا ہے، مسجد الحرام میں بھی نیَّت کرلیجئے، الحمدللہ عزوجل یہاں ایک نیکی لاکھ نیکی کے برابر ہے،لہٰذا ایک لاکھ اِعتِکاف کاثواب پائیں گے جب تک مسجِد کے اندر رہیں گے اعتکاف کاثواب ملے گااور ضِمنًا کھانا، زم زم شریف پینا اور سونا وغیرہ بھی جائز ہوجائے گا ورنہ مسجِد میں یہ چیزیں شرعاً ناجائز ہیں۔ayatترجمہ:میں نے سُنَّتِ اِعتِکاف کی نیت کی۔


کعبہ مشرَّفہ پر پہلی نظر


جوں ہی کَعْبۂ مُعَظَّمہ پر پہلی نظر پڑے تین بار لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرْؕکہئے اور دُرُود شریف پڑھ کر دُعا مانگئے کہ کَعْبَۃُ اللّٰہ شریف پر پہلی نظر جب پڑتی ہے اُس وَقْت مانگی ہوئی دُعا ضَرور قَبول ہوتی ہے۔آپ چاہیں تو یہ دُعا مانگ لیجئے کہ‘‘یا اللہ عزوجل! میں جب بھی کوئی جائز دُعا مانگا کروں اور اُس میں بہتری ہو تووہ قَبول ہُوا کرے۔’’حضرتِ علّامہ شامی قدس سرہ السامی نے فُقَہا ئے کرام رحھم اللہ السلام کے حوالے سے لکھا ہے: کعبۃُ اللّٰہ پر پہلی نظر پڑتے وَقت جنَّت میں بے حساب داخلے کی دُعا مانگی جائے اور دُرُود شریف پڑھا جائے۔ ۔(رَدُّالْمُحتار ج۳ص ۵۷۵)


نوٹ: مزید معلومات کے لئے‘‘رفیق الحرمین’’ کا مطالعہ فرمائیں۔


This is just a simple notice. Everything is in order and this is a simple link.

SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

CREATE ACCOUNT

FORGOT YOUR DETAILS?

TOP