Jamia Tul Madina

Department Of Dawat-e-Islami

Management

جامعات المد ینہ کا انتظام وانصرام

جامعات المدینہ کے انتظام وانصرام کے لئے مجلس جامعات المدینہ (دعوتِ اسلامی)بنائی گئی ہے۔ مجلس جامعات المدینہ نے جامعات المدینہ کے معاملات خوب سے خوب تر انداز میں دیکھنے کے لئے مختلف شعبہ جات بنائے ہیں ۔ان کی مختصر معلومات ملاحظہ ہوں ۔
(١) شُعبہ تعلیمی اُمور(مثلاً تعلیمی معیار، نصاب ،امتحانات وغیرہ اور دیگر مجالس کے کورسزمیں تعاون )
(٢) شُعبہ انتظامی اُمور(مثلاً تعمیرات، مرمت، مطبخ، مستشفیٰ ، مالیات وغیرہ )
(٣) شُعبہ تنظیمی اُمور(مثلاً جامعۃ المدینہ اور اس کے قرب وجوار میں مدنی کام ،مدنی قافلے ،مدنی انعامات ،اجتماعات وغیرہ)
(٤) شعبۃ ُالبنات (جامعات المدینہ للبنات کے تعلیمی،انتطامی اورتنظیمی اموروغیرھم)
(٥) شعبہ اُمورِ اجارہ( مثلاً جامعات کے مدنی عملہ یعنی معلمین،معلمات،ناظمین،چوکیدار،خادمین کے اجارہ ،مشاہرہ،تبدیلی وغیرہ کے معاملات۔)
(٦) شُعبہ خارجی اُمور(مثلاً تنظیم المدارس کے ساتھ معاملات ، یونیورسٹی سے الحاق ، قانونی معاملات ، رجسٹریشن وغیرہ)۔

جامعۃ المد ینہ میں کروائے جانے والے کورسز

جامعۃ المدینہ میں طلبہ کو درجِ ذیل کورسز کروائے جاتے ہیں
(١) عالم کورس (درسِ نظامی )
(٢) تخصص فی الفنون
(٣) تخصص فی الفقہ
(٤) تجوید کورس
(٥) کمپیوٹر کورس

اورطالبات کے لیے درجِ ذیل کورسز ہیں :
(١) عالمہ کورس (درسِ نظامی )
(٢) فیضان شریعت کورس
(٣) فیضان قرآن وحدیث کورس
(٤) فیضان رمضان کورس